سکھر پولیس کا بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روہڑی پولیس نے قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلی

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد، روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں تھانہ روہڑی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم فرمان علی بانبو کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او تھانہ روہڑی کی مخفی اطلاع پر کی گئی کارروائی میں معلوم ہوا کہ ملزم نے دو سال قبل تھانہ کندرا کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام کے تحت مقتولہ مسمات فردوس کو اس کے شوہر کے ساتھ مل کر قتل کیا اور نعش کو گھر کے اندر دفن کردیا تھا قتل کیس گناہ نمبر 140/2023 کے تحت دفعات 302، 311، 201، 34 پی پی سی تھانہ کندرا میں درج ہے گرفتار ملزم تھانہ روہڑی کے گناہ نمبر 360/2025، دفعات 34، 401، 324، 353 پی پی سی میں بھی مطلوب تھا پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہےایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔