بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے معذور افراد کو پروگرام میں شامل کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، اور تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک مساوی رسائی ان کا بنیادی حق ہے سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق بی آئی ایس پی معذور افراد کی فلاح و بہبود، معاونت اور معاشی شمولیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے، اور ان کے لیے باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے معذور افراد کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے پی ایم ٹی اسکور کی حد 32 سے بڑھا کر 37 کر دی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی آئندہ بھی بلا تفریق ملک بھر کے تمام معذور افراد کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گا واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک اہم سماجی فلاحی منصوبہ ہے جو غریب اور مستحق خاندانوں کو باقاعدگی سے مالی معاونت فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد غربت میں کمی، معاشی استحکام اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔