پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مہران کلچرل ہال سکھر میں ایک شاندار اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں ٹاؤن چیئرمینز، یوسی چیئرمینز اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے کی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا، جسے شرکاء نے بھرپور دلچسپی سے سنا قریب میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سید زیرک شاہ احسان احمد لاشاری، غضنفر انصاری، ٹاؤن چیئرمین عزیز اللہ مغل، طارق چوہان، حاجی دین محمد، عذرا جمال سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی شرکاء نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت ملک کو نئی سمت دینے کی اہلیت رکھتی ہےتقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے گئے۔