سعودی عرب کے شہر طائف میں پولیس نے مویشیوں خصوصاً بھیڑوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہےسعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جنہیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیاادھر سعودی حکام کی جانب سے اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک ہفتے میں مزید 21 ہزار 134 غیر قانونی تارکین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے پورٹ کے مطابق 13 ہزار 128 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 826 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر 3 ہزار 180 افراد کو لیبر قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1 ہزار 667 افراد کو بھی پکڑا گیا، جن میں 57 فیصد ایتھوپین، 42 فیصد یمنی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تھےمزید برآں 31 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں کی طرف غیرقانونی طور پر جانے کی کوشش کر رہے تھےی طرح رہائش، سفر، روزگار یا پناہ فراہم کرنے کے جرم میں 13 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے حکام کے مطابق مجموعی طور پر 31 ہزار 91 غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی جاری ہے، جن میں 29 ہزار 538 مرد اور 1 ہزار 553 خواتین شامل ہیں ان میں سے 22 ہزار 71 افراد کو سفری کارروائی کے لیے سفارتخانوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی، 5 ہزار 78 کو سفری انتظامات مکمل کرنے کا کہا گیا، جبکہ 11 ہزار 674 افراد کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔