اسلام آباد نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کی تھیں ترجمان کے مطابق ریکارڈ کیے گئے بیانات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عمران نے خاتون سے 20 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، جبکہ اس نے خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کر بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تاتارا پارک میں چھاپہ مار کر ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ملزم کے موبائل فون سے متعدد خواتین کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، جس کے بعد اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔