بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ ایک شخص جاں بحق بچے سمیت 6 زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب خوشیوں کے بجائے فائرنگ کے باعث ماتم کدہ بن گئی، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق سواتی کالونی کے نیازی محلہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نشے میں دھت چند افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ منع کرنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم عامر نے براہِ راست فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم عامر شاہ فرار ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں دوسری جانب پاک کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے آئس برآمد کرلی گئی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منشیات، اسلحہ اور پولیس مقابلوں سمیت 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔