ایک ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں ممکنہ کمی کے الیکٹرک صارفین بھی مستفید

اسلام آباد صارفین کو اکتوبر کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی تجویز کی گئی ہے سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد، مقامی کوئلے سے 12.76 فیصد، امپورٹڈ کوئلے سے 4.71 فیصد، گیس سے 9.16 فیصد، درآمدی آر ایل این جی سے 19.72 فیصد اور نیو کلیئر پاور سے 22.13 فیصد رہینیپرا کی منظوری کی صورت میں یہ کمی کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی، جس سے فی یونٹ بجلی تقریباً 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔