کراچی لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آگیا، اس حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے ارکان جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی جانب سے یہ قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہےقرارداد میں کہا گیا ہے کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، لہٰذا ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہونی چاہیے واضح رہے کہ لیاقت علی خان کی برسی ہر سال 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔ 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔