سکھر میں سردی کا آغاز ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں لنڈا بازاروں کی رونق ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے، جہاں روزانہ ہزاروں افراد سستے گرم کپڑوں کی تلاش میں پہنچ رہے ہیں بازاروں میں اس وقت بچوں کے گرم سویٹر، جینز، جرابیں، مردوں کے جیکٹس، خواتین کی شالیں، دستانے اور دیگر گرم ملبوسات بڑی مقدار میں دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں نئے کپڑوں کے مقابلے میں کافی کم ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نئے گرم کپڑوں کی قیمتیں انتہائی بڑھ چکی ہیں، جس کے باعث غریب اور نچلے درمیانے طبقے کے لیے خریداری مشکل ہوگئی ہے، جبکہ لنڈا بازار ہی ان کے لیے قابلِ برداشت سہارا ہے دکانداروں کے مطابق سردی شروع ہوتے ہی رش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید ہجوم متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال لنڈا مال کم آیا ہے، جس کے باعث چند اشیاء مہنگی ضرور ہوئی ہیں، مگر خریداروں کی آمد میں فرق نہیں پڑا شدید سردی کی پیشگوئی کے باعث شہری پیشگی طور پر گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں، اور لنڈا بازار ایک بار پھر سکھر کے غریب اور درمیانے طبقے کے لیے سستا سہارا ثابت ہو رہا ہے۔