گلشن معمار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 15 سے زائد مسلح ڈاکو رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کردی اہلِ خانہ نے بتایا کہ فائرنگ سے نور بہار نامی شخص شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا لواحقین کا کہنا ہے کہ 15 پر بار بار کال کے باوجود پولیس نہ جائے وقوعہ پہنچی اور نہ ہی اسپتال میں کسی افسر کی آمد ہوئی پولیس ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے سے متعلق انہیں پہلے معلومات نہیں تھیں، تاہم اب شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اے ایس آئی کو اسپتال روانہ کردیا گیا ہےپولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔