اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کی پرواز SV728 کے “گو اَراؤنڈ” عمل سے متعلق بعض چینلز اور سوشل میڈیا پر سنسنی خیز خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے وضاحت جاری کردی ہے ترجمان کے مطابق گو اَراؤنڈ ایک مکمل طور پر معمول کا، عالمی سطح پر رائج حفاظتی عمل ہے، جسے پائلٹ محفوظ لینڈنگ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق اختیار کرتے ہیں یہ کسی بھی ہنگامی یا خطرناک صورتِ حال کی نشاندہی نہیں کرتا ترجمان نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس غیر ضروری تشویش پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہیں، جو عوام میں غلط فہمیاں بڑھا سکتی ہیں۔ سنسنی خیز رپورٹنگ نہ صرف غلط تاثر دیتی ہے بلکہ ہوا بازی جیسے حساس شعبے میں بےجا خوف بھی پیدا کرتی ہےنہوں نے مزید کہا کہ PAA میڈیا کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ درست، مستند اور ذمہ دارانہ معلومات عوام تک چانے میں تعاون جاری رہے گا۔ اتھارٹی ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر شفافیت اور اعلیٰ حفاظتی معیار برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔