پریالوء میں الرا جتوئی تنازع کے نتیجے میں تین نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ فیض محمد بُنڈو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر محمد ہاشم الرو کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں 36 نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور تلاش کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او فیض محمد بُنڈو نے کہا ہے کہ تمام نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور واقعے میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔