اسلام آباد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے ناقابل قبول قرار دے دیا گیا ہے اور حکومت نے پارٹی سے نیا نام تجویز کرنے کو کہا ہے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے راجا ناصر عباس پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور چاہتی ہے کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کے لیے کم متنازع اور متفقہ نام سامنے آئیں تاکہ پارلیمانی معاملات میں مزید کشیدگی پیدا نہ ہو پی ٹی آئی نے ابھی تک حکومت کے اعتراضات کا باقاعدہ تحریری جواب نہیں دیا، تاہم پارٹی کے اندر مشاورت جاری ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کی خالی ہونے کی وجہ سے ایوان کے کئی اہم فیصلے اور کمیٹی کے معاملات بھی تاخیر کا شکار ہیں