کوہستان کرپشن اسکینڈل ملزمان نے نیب کو 15 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین درخواستیں جمع کرائیں

کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 15 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں دے دی ہیں نیب ذرائع کے مطابق درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے خیبر پختونخوا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 نومبر کو ہوگا درخواستوں میں ملزمان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقد رقم ظاہر کی گئی ہے، جبکہ کچھ جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں ملزمان میں نیشنل بینک کے کیشئر ریاض کنٹریکٹر ایوب اور ممتاز شامل ہیں۔ پلی بارگین کی درخواستیں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو بھیجی جائیں گی نیب پشاور نے اکتوبر میں مرکزی ملزم قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مار کر 20 کروڑ روپے نقدی برآمد کی تھی، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپی ہوئی تھی۔ کارروائی ملزم کی گرفتار اہلیہ کی نشاندہی پر کی گئی قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ پر 34 ارب روپے کے غبن کے الزامات ہیں، جن میں سے نیب نے اب تک 14 ارب روپے برآمد کر لیے ہیں۔ دونوں کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا اور احتساب عدالت نے انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ اسکینڈل میں اب تک 20 سے زائد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔