وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد وزارتِ تجارت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو بحال کر دیا گیا ہےحکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے موجودہ فریم ورک کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ ترامیم بھی کی ہیں، تاہم فریم ورک میں شفافیت اور خودکار نظام برقرار رہے گا واضح رہے کہ رواں سال مئی 2025 میں سونے کی اسمگلنگ کی شکایات سامنے آنے کے بعد سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران سونے کی اسمگلنگ کی کوئی نئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جس کی بنیاد پر حکومت نے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا وفاقی کابینہ نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی تھی، جسے اب عملی شکل دے دی گئی ہے ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، قانونی تجارت کی بحالی اور عالمی منڈی سے منسلک سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔