بنوں ریجن میں بڑے آپریشنز تین اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک بھاری اسلحہ برآمد

بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ اور مسلسل آپریشنز کے دوران تین اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور یکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی ہوئے جبکہ ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا حکام نے بتایا کہ سات گردوں کی لاشیں موقع سے برآمد کی گئیں جبکہ تین لاشیں دشوار گزار علاقے کی وجہ سے نکالی نہ جا سکیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں خطرناک کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی بھی شامل ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھےاسی طرح لکی مروت کے علاقے نصر خیل میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی کارروائی میں ایک مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔