خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری، اضافی چارجز لینے پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے زیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قانون کی منظوری دے کر بل کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اس قانون کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مکمل قانونی فریم ورک متعارف کرایا ہے قانون کے تحت حکومت، کاروبار اور سروس سیکٹرز میں QR کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہےرجسٹرڈ کاروباروں سے دو سال تک ڈیجیٹل لین دین پر کوئی نیا سیلز ٹیکس نہیں لیا جائے گا صارف سے ڈیجیٹل ادائیگی پر اضافی چارجز لینا ممنوع ہوگا، اور ایسا کرنے والا کاروبار قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب سمجھا جائے گا ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ کے ذریعے لین دین میں شفافیت، سہولت، تحفظ اور مالی نظم و ضبط میں بہتری آئے گی جبکہ صارف اور کاروباری ڈیٹا کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گاعوامی سہولت کے لیےبڑے بازاروں میں پبلک وائی فائی اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جائیں گی تعلیمی نصاب میں ڈیجیٹل خواندگی شامل کی جائے گی کاروباروں کے لیے آن بورڈنگ کا عمل آسان بنایا جائے گا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ ایکٹ خیبرپختونخوا کو کیش لیس معیشت کا ماڈل بنائے گا اور دیگر صوبوں کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرے گایہ قانون مالی شمولیت، شفافیت اور معیشت کی جدید کاری کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔