بی آئی ایس پی کی رجسٹرڈ شہریوں کے لیے انتباہ موبائل کالز اور ایس ایم ایس پر دھوکہ دہی سے خبردار رہیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی ن ے اپنے رجسٹرڈ شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔ پروگرام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موبائل فون پر موصول ہونے والے ایسے ایس ایم ایس یا فون کالز جن میں رقم آنے یا ذاتی معلومات دینے کا مطالبہ کیا جائے، وہ دھوکہ دہی ہیں اہم نکات بی آئی ایس پی کے تمام پیغامات صرف نمبر 8171 سے موصول ہوتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر پر بھروسہ نہ کریں رجسٹرڈ شہری ایسے مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب ہرگز نہ دیں بی آئی ایس پی نے سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے تاکہ ادائیگیوں کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق، سوشل پروٹیکشن والٹس کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت سم کارڈز فراہم کیے جائیں گے خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا کیمپ میں جائیں، جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں مفت سم فراہم کی جائے گی اس سم کے ذریعے سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال ہوگا اور مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی نظام کے ذریعے کی جائیں گی چیئرپرسن نے واضح کیا کہ سم یا والٹس کے لیے کسی کو رقم ادا نہ کریں اور صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے تصدیق شدہ ذرائع سے رابطہ کریں۔