کیڈٹ کالج وانا حملہ ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں وزیر داخلہ محسن نقوی

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران حملہ ناکام بنانے والے پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جوان پوری قوم کے ہیرو ہیںتفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی آمد پر آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے دورے کے دوران ان افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے خوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا اور کیڈٹس و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیااس موقع پر انہیں حملے کو ناکام بنانے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے، جذبے اور بہادری کو بھی سراہامحسن نقوی نے کہا کہ “یہ اصل میں دہشت گرد نہیں بلکہ درندے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، ان کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہےانہوں نے کہا کہ دشمن سانحہ اے پی ایس جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں نے خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کی سازش ناکام بنا دیوزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ کیڈٹ کالج وانا کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ طلبا کو محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیںآخر میں انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے اور طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے جوان واقعی قوم کے ہیرو ہیں۔