محکمہ داخلہ پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی دوبارہ تصدیق اور کمپیوٹرائزیشن روک دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنی کے اسلحہ لائسنس کی دوبارہ تصدیق یا کمپیوٹرائزیشن کا تمام عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہےحکم نامے میں کہا گیا کہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہری اور ادارے پہلے ہی کمپیوٹرائزڈ لائسنس کروانے کے لیے آخری موقع حاصل کر چکے ہیں، تاہم اس عمل سے متعلق سابقہ ہدایات اب منسوخ کر دی گئی ہیںمحکمہ داخلہ نے ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹریز (جوڈیشل) سے مارچ تا نومبر کے درمیان کمپیوٹرائزڈ ہونے والے تمام اسلحہ لائسنس کی تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحے کی وصولی اور ڈی ویپنائزیشن مہم پر پیشرفت کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیںتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 نومبر کی شام تک جامع رپورٹس جمع کروائیں، جن میں مارچ تا نومبر موصول ہونے والی درخواستوں اور جاری کردہ لائسنس کا ڈیٹا شامل ہو۔ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا اور آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔