جدہ میں حج ایکسپو 2025 اختتام پذیر، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے درمیان نئے معاہدے

تین روزہ حج ایکسپو 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک کے درمیان نئے بین الاقوامی معاہدے طے پائےتفصیلات کے مطابق یہ نمائش جدہ سپر ڈوم میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ اور پلگرم ایکسپیرینس پروگرام کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں، ماہرین اور نجی اداروں نے شرکت کیایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے ڈیجیٹل سسٹمز، ڈرونز، روبوٹک سروسز اور ایپلیکیشنز کے ذریعے حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے نئے منصوبے پیش کیے گئےنمائش کا نعرہ “مکہ سے دنیا تک” رکھا گیا، جو حج انتظامات میں جدت اور عالمی تعاون کی عکاسی کرتا ہےماہرین نے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا مانیٹرنگ اور اسمارٹ سسٹمز کے استعمال سے حج انتظامات کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے منصوبے بھی پیش کیےاس موقع پر کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے حج کی تاریخ و ثقافت پر خصوصی فورم منعقد ہوا، جس میں مختلف ادوار کے حج سفروں کی جھلکیاں پیش کی گئیںنمائش کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا مقصد آئندہ حج سیزن کو بہتر اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔