اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کے حملہ آور اور سہولت کار کی شناخت گرفتاریاں

اسلام آباد کچہری کے باہر 11 نومبر 2025 کو ہونے والے خودکش دھماکے کے حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سہولت کار باجوڑ سے نکلاسرچ آپریشن کے دوران سہولت کار کی نشاندہی ہوئی اور آج صبح اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے گولڑہ سے کچہری تک آن لائن بائیک سروس استعمال کی اور سفر کے دوران ماسک پہنا ہوا تھااس خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، جو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ تحقیقات کے سلسلے میں 5 دیگر مشکوک افراد کو بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہےپولیس زیر حراست مشکوک افراد سے الگ الگ مقامات پر تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس سہولت کار نے حملہ آور کی کس طرح مدد کی