مغربی بنگا زیادتی کا نشانہ بننے والی 15 سالہ لڑکی نے زہر پی کر زندگی ختم کرلی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکی نے جنسی زیادتی کے بعد زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلیبھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع مغربی مدنی پور کے علاقے کشیاری میں پیش آیا۔ لڑکی کو چند ماہ قبل ایک فیکٹری کے مالک نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھاگزشتہ روز وہ بدنامی کے خوف سے انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیپولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی گرفتار ہو کر عدالتی تحویل میں ہے، تاہم متاثرہ کے اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں سخت سزا دی جائےرپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی جو ملزم کی ملکیت تھی۔ وہ اکثر اسے “انکل” کہہ کر بلاتی تھی اور موٹر سائیکل پر اس کے ساتھ فیکٹری جاتی تھیاگست کے آخر میں ملزم نے فیکٹری لے جانے کے بہانے اسے قریبی جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر دھمکیاں دیں9 ستمبر کو لڑکی نے خوف اور شرمندگی کے باوجود واقعہ اپنی فیملی کو بتا دیااہلِ خانہ نے پولیس میں تحریری شکایت درج کروائی جس پر اگلے دن ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیاتاہم 24 اکتوبر کو متاثرہ نے گھر میں رکھی ہوئی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کیاسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 18 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد منگل کی شام وہ جاں بحق ہوگئی۔