اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے سینیٹر احمد خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیاجے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پارٹی نے منحرف رکن سینیٹر احمد خان سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے، اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے تو ان پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگیکامران مرتضیٰ نے کہا، “میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں، اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتاسربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی وطن واپسی کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اور منحرف رکن کے خلاف کارروائی شروع ہوگیواضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی (ف) کے احمد خان نے مبینہ طور پر پارٹی ڈسپلن کے خلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھاکامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ جب کوئی رکن استعفیٰ دے دے تو اسے ایوان میں نہیں آنا چاہیے، استعفیٰ مقدس عمل ہے اور چیئرمین سینیٹ کو اس کی حرمت برقرار رکھنی چاہیےانہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں جلد بازی اور لاپرواہی برتی گئی، اور آرٹیکل 6 اور چیف جسٹس کے معاملے پر غلطیاں ظاہر ہو چکی ہیںانہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے بغیر مشاورت ترمیم کر کے کمٹمنٹ سے آزاد کر دیا، اب جمہوری دفاع کی ذمہ داری کسی پر نہیں رہی۔