بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کیمرے بند

کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئےڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کے بعد کیمرے بند ہو گئے جنہیں بعد ازاں کھمبوں سے اتار لیا گیاانہوں نے مزید بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب نصب ڈی بی باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔ چوری کے وقت الارم سسٹم فعال کیوں نہیں ہوا، اس کی بھی تحقیقات جاری ہیںیہ بھی پڑھیں: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑی گئیںواضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیںبلاول ہاؤس کے قریب مصروف ترین چورنگی پر یہ چوری کی واردات شہری حلقوں کے لیے باعثِ تشویش قرار دی جا رہی ہے۔