لکی مروت خان کوٹ قبرستان کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

ضلع لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خان کوٹ قبرستان کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئےتفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اکبر علی خان اور ارشاد علی خان موقع پر جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہےتھانہ غزنی خیل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔