کشمور     پولیس کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک مجرم زخمی حالت میں گرفتار

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک مجرم زخمی حالت میں گرفتار

کشمور پولیس نے مجرمانہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد تین خطرناک مجرموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق، اے سیکشن تھانے کی حدود میں سی آئی اے پکٹ روڈ کے قریب تین ڈاکو واردات کرنے کے ارادے سے موجود تھے، جب کندھکوٹ کے انچارج اور ان کی ٹیم معمول کی گشت پر تھیکندھکوٹ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ نتیجتاً تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کشمور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھازخمی گرفتار افراد میں شامل ہیںفورو شیر محمد عرف شیرا سنگین جرائم میں ملوث، طویل مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والالیاقت علی عرف بابلا: ڈاکا، اسلحہ، پولیس مقابلہ اور مزاحمت میں ملوث
وسیم عباس منشیات، چوری، ڈاکا اور پولیس مقابلے کے متعدد کیسز میں ملوثگرفتار افراد کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ زخمی مجرموں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار افراد پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈاکا، سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل اور موبائل فون کی چوری، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔