وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 27ویں آئینی ترمیم سے وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 27ویں آئینی ترمیم میں وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق تجویز واپس لے لی گئیوزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر معلوم ہوا کہ چند سینیٹرز نے یہ شق شامل کی جو وفاقی کابینہ اجلاس سے منظور شدہ آئینی مسودے کا حصہ نہیں تھیشہباز شریف نے معزز سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ منتخب وزیر اعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہےوزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے مجوزہ استثنیٰ کی تجویز واپس لے لیمیڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان، انوشہ رحمان اور طاہر خلیل سندھو نے ایک ترمیم پیش کی تھی جس کے مطابق آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ وزیر اعظم کو بھی شامل کیا جانا تھااس ترمیم کی منظوری کی صورت میں وزیر اعظم کے خلاف دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔