لاہور مفکرِ اسلام، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج 148واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے دنیا بھر کے لاکھوں انسانوں کو متاثر کیابرصغیر کے مسلمانوں کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے شاعرِ مشرق نے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا، جو بعد میں پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہواعلامہ اقبالؒ 9 نومبر 1877ء (3 ذوالقعدہ 1294ھ) کو سیالکوٹ میں ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد شیخ نور محمد اور والدہ امام بی بی عبادت گزار اور علم دوست شخصیت تھیںعلامہ اقبالؒ کی شہرت کا دائرہ صرف اردو و فارسی شاعری تک محدود نہیں، بلکہ ان کے فلسفیانہ افکار، اسلامی احیاء کی تحریک اور قیامِ پاکستان کے نظریاتی خدوخال میں بھی ان کا نمایاں کردار ہےیاد رہے کہ علامہ اقبالؒ 1938ء میں لاہور میں وفات پا گئے اور آپ کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیمفکرِ اسلام علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالےپاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب، ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔