گوگل پاکستان میں ہر سال 6 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا اعلان

پاکستان میں ہر سال تقریباً 6 لاکھ کروم بکس تیار کرے گاریڈیو پاکستان کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور جلد ہی ملک میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ گوگل نے وزارتِ دفاعی پیداوار اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے ہری پور میں کروم بک کی تیاری شروع کر دی ہےوزیر آئی ٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی آئی ٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جس کا مقصد طلبہ اور تعلیمی اداروں کو سستے اور اعلیٰ معیار کے آلات فراہم کرنا ہے
واضح رہے کہ 4 نومبر 2025 کو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا تھااسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک تاریخی موقع قرار دیاانہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کروم بک کی تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی ممکن ہوگی، خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گےنائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ نہ صرف علامتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہ قومی فخر اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کی عالمی سطح پر توثیق بھی ہےان کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت، اختراعی نظام اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔