برازیل کی ریاست پارانا میں طوفانی بگولے نے قیامت ڈھا دی۔ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ریوبونیٹو شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیامیڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ جنوبی پارانا میں طاقتور آندھی (ٹورنیڈو) نے ریوبونیٹو کو بالکل تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور تقریباً 750 زخمی ہوئےانتہائی تیز رفتار اور خوفناک ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے، درجنوں گاڑیاں تباہ کر دیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئےیہ طوفان جمعہ کی شام آیا، پارانا کی اس ریاست میں ریوبونیٹو کی آبادی تقریباً 14 ہزار ہے۔ حکام کے مطابق طوفان نے چند ہی منٹوں میں گاڑیوں کو کھلونوں کی طرح الٹ پلٹ دیا اور عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیاطوفان صرف چند منٹ جاری رہا، مگر ہواؤں کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ (155 میل فی گھنٹہ) تک تھی۔ فضائی تصاویر میں قصبے کا زیادہ تر حصہ ملبے میں تبدیل دکھائی دیاہفتے کو متاثرہ باشندے اپنے گھروں کے ملبے میں سے کچھ باقی ماندہ سامان تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق قصبے کے 90 فیصد علاقے کو نقصان پہنچا ہےپارانا کی سول ڈیفنس ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ منظر کسی جنگ کے جیسا لگتا ہے اور مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک طوفانی موسم کا الرٹ جاری کیا ہے، تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری سے کئی شہروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہےگزشتہ سال بھی برازیل کے جنوبی حصے میں شدید سیلاب آیا، جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہوئے، خاص طور پر ریو گرانڈی دو سل ریاست میں۔ ماہرین کے مطابق عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) نے ان آفات میں اہم کردار ادا کیا۔