گورنر سندھ کا اعلان کراچی میں مقیم بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈ میں مدد، سرجانی ٹاؤن میں یونیورسٹی اور اسپتال کی تعمیر

کراچی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مقیم بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہےکراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی اور اسپتال تعمیر کی جائے گیجلسہ سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقامی خودمختاری کا مقدمہ ستائیسویں ترمیم میں شامل ہوگیا ہے، جو کراچی سمیت پورے ملک کے لیے کامیابی ہےان کا کہنا تھا کہ اس سے 130 اضلاع کو خود مختاری ملے گی، بہت جلد کراچی کا مئیر حق پرست اور ڈپٹی مئیر شہر کی بیٹی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دسمبر تک کے فور مکمل ہو کر شہر کو پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔