رفح میں شدید جھڑپیں القسام کا ردِعمل

رفح کے علاقے میں حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیںالجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز نے اس سلسلے میں بیان جاری کیاالقسام کا موقف: اسرائیل رفح میں ہونے والی جھڑپوں کی پوری ذمہ داری قبول کرے، کیونکہ ہمارے مزاحمت کار اپنا دفاع کر رہے ہیںبریگیڈز نے واضح کیا کہ وہ ہتھیار ڈالنے یا دشمن کے حوالے ہونے کو قبول نہیں کریں گےالقسام نے ثالثوں پر زور دیا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے عملی حل تلاش کریں تاکہ اسرائیل بہانوں سے خلاف ورزی نہ کرے اور معصوم شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائےالقسام نے یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں مدد کے لیے اضافی تکنیکی ٹیموں اور سامان کا مطالبہ کیابیان میں کہا گیا کہ لاشوں کی بازیابی کا پہلا مرحلہ بہت پیچیدہ حالات میں ہوا، مگر معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی گئیں۔