پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک

اسلام آباد/پنجاب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہےتعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی تعلیمی ادارے 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گےیہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگاحکومت نے اسکول کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی ہے تاکہ طلبہ بڑھتی ہوئی سموگ سے محفوظ رہیںڈائریکٹر جنرل ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ (EPA) ڈاکٹر عمران حمید شیخ کے مطابق لاہور سمیت تمام اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گےیہ نیا شیڈول 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گامحکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسکول کے وقت کے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے اور صبح کے سموگ میں کمی کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ گاڑیوں سے خارج ہونے والی آلودگی کے ذرات کم ہوں حکومت نے خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے لیے 1,000 سے 1,000,000 روپے تک جرمانے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔