کراچی سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک کے سرکاری عہدوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی باضابطہ طور پر ختم کر دی ہےتفصیلات کے مطابق، حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کے عمل کا آغاز کریںحکومت سندھ کا کہنا ہے کہ مقصد ایکشفاف،ڈیجیٹل اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا نظام قائم کرنا ہے تاکہ مرد و خواتین امیدواروں کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیںامیدوار ww.sjp.gos.pk کے ذریعے اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں ستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست دے سکتے ہیںیاد رہے کہ 28 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل (SJP) کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا جس نے حکومتی ملازمتوں کے لیے مرکزی آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایایہ پورٹل سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس پر امیدوارسٹریشن، دستاویزات اپ لوڈ اور درخواست جمع کر سکتے ہیںافتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ یہ اقدام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق شفاف بھرتیوں اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہےانہوں نے بتایا کہ گریڈ 1 تا 5 کی بھرتیاں پندرہ دن کے اندر شروع ہوں گی، جبکہ اعلیٰ گریڈ کی بھرتیاں بھی اسی ڈیجیٹل نظام کے تحت جلد شروع کی جائیں گیوزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پورٹل میں آن لائن ٹیسٹ شیڈولنگ، فوری نتائج کی اپ ڈیٹ، اور محکمہ خزانہ کے ساتھ مربوط نظام شامل ہے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔