پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں اضافے کی بڑی وجوہات سامنے آگئیںنیپرا حکام کے مطابق بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ اور وصولیوں میں کمی اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیںتفصیلات کے مطابق نیپرا میں جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران انکشاف کیا گیا کہ جب تک کمپنیوں کی وصولیاں بہتر نہیں ہوتیں، سرکلر ڈیٹ ختم نہیں ہوسکتاممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے واضح کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلی اور مالی بدانتظامی قرضے کے حجم میں اضافہ کر رہی ہےسماعت میں صارفین نے گردشی قرض میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائےصارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام پہلے ہی بجلی بلوں میں سرچارجز ادا کر رہے ہیں، لیکن قرض کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہا ہےپاور ڈویژن کے حکام کی غیر حاضری پر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ اظہارِ ناراضگی کا خط لکھا جائے گانیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ڈسکوز کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔