کراچی میں سرد ہواؤں کا آغاز، موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی

کراچی محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں رات کے وقت سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید سرد ہوگاتفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہے صبح کے وقت خنکی اور ٹھنڈی ہوا جبکہ رات کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہےمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ فی الحال شہر میں موسم خشک اور خنک ہے اور سمندری ہوائیں بند ہیں، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےادارے کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیاایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا انتہائی غیر صحت بخش قرار دی گئی ہے، جہاں فضائی آلودگی 256 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔ اس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔