لاہور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا “آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” شروع کردیاتفصیلات کے مطابق یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہےپروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ اسکلز اور نئی ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرنز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔