وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ: عوام کو جلد بجلی کے نرخوں میں واضح کمی نظر آئے گی

اسلام آباد وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں جلد نمایاں کمی نظر آئے گیتفصیلات کے مطابق اجلاس میں توانائی پالیسی اور سولرائزیشن منصوبے پر بحث ہوئی۔ وزیرِ قانون نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سولرائزیشن منصوبے پر واضح مؤقف رکھتے ہیں، اس منصوبے کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے اور اس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہےاعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی تجویز ہر بار کابینہ نے مسترد کی، حکومت عوام دوست توانائی پالیسی پر قائم ہے۔ آئی پی پیز سے متعلق احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہےانہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخ 50 روپے سے کم ہو کر 32 سے 35 روپے فی یونٹ تک آگئے ہیں، اور عوام کو جلد اس تبدیلی کا واضح فائدہ محسوس ہوگاوزیرِ قانون نے یقین دلایا کہ “ہاؤس کے جذبات کابینہ میں پیش کروں گا، انشااللہ عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑوں گاواضح رہے کہ حکومت نے پہلے نیٹ میٹرنگ کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوامی دباؤ کے بعد یہ تجویز مسترد کر دیدورانِ سماعت نیپرا نے گیپکو کی غیر قانونی ایڈوانسڈ میٹرنگ انسٹالیشنز اور سولر صارفین کو ادائیگیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار بھی کیاحکومت کی نئی پالیسی کے مطابق زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ سولر کی جانب بڑھتے رجحان کو سست کیا جا سکے اور نیشنل گرڈ کی طلب میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔