لاہور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے تحت اب وہ بغیر سم کارڈ کے اسٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گےتفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پہلے اسٹامپ پیپر کے لیے رجسٹرڈ سم کارڈ لازمی قرار دیا تھا تاکہ او ٹی پی موصول ہو سکے، تاہم بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے یہ شرط مشکل ثابت ہو رہی تھیمیڈیا رپورٹس کے مطابق اب سم کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور اوورسیز پاکستانی او ٹی پی بذریعہ ای میل حاصل کر سکیں گےنئی پالیسی کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقامی سم کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے اسٹامپ پیپر، پاور آف اٹارنی اور دیگر قانونی دستاویزات حاصل کر سکیں گےترجمان پی ایل آر اے کے مطابق یہ ای میل او ٹی پی سسٹم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے قانونی اور جائیدادی معاملات آسانی سے نمٹا سکیںنئے سسٹم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دستاویزات کی تصدیق اور اجرا کا عمل تیز اور شفاف بنا دیا گیا ہے۔