ہور لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہر میں کوئی بھی گاڑی دھواں چھوڑتی نظر نہیں آنی چاہیےتفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کیعدالت نے ریمارکس دیے کہ سڑکوں پر درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہےعدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور لاری اڈوں پر محکمہ ماحولیات کے افسران کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں تاکہ موقع پر کارروائی کی جا سکےجسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ اگر عدالتی احکامات پر بروقت عمل ہوتا تو لاہور کی فضا کی موجودہ صورتحال مختلف ہوتیعدالت نے پرانے ٹائروں کو جلانے یا پراسس کرنے والے پلانٹس کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا اور درختوں کی کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی معاون کو موقع پر جا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیلاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے کو عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم نے عدالت میں رپورٹ پیش کیکیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔