لاہور غازی آباد کے علاقے میں زیرِ حراست ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق جیکٹ میں دیسی ساختہ دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا تھاتفصیلات کے طابق پولیس نے بتایا کہ دھماکاخیز مواد مردان سے تعلق رکھنے والے ابرار نامی شخص نے فراہم کیا تھا۔ مردان میں چھاپہ مارا گیا تاہم ابرار وہاں موجود نہیں تھاذرائع کے مطابق زیرِ حراست ملزم خان بابا نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دھماکاخیز واد استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، مگر ریڈ کے دوران موقع نہیں مل سکاتحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے گھر سے جدید اسلحے کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی ہےپولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دی گئی ہے۔