دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ برقرارکراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ 48 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود درست نہ ہو سکا، جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہےترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہے جبکہ زیرِ زمین کیبل فالٹ کی وجہ سے مرمتی کام میں رکاوٹیں درپیش ہیںکے الیکٹرک نے کہا کہ فالٹ 5 نومبر کو پیدا ہوا تھا اور 3 پمپس بند ہونے سے شہر کو اب تک 140 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے اور ضروری مقدار ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہےترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کا مجموعی بریک ڈاؤن نہیں ہوا، اسٹیشن کے 22 میں سے 19 پوائنٹس فعال ہیں، فالٹ دور ہوتے ہی تینوں پمپس کی بجلی بحال کر دی جائے گیگزشتہ ماہ بھی حب کینال کی مرمت کے دوران دو روز تک پانی کی سپلائی معطل رہی تھی۔