یانگو رائیڈ نے پاکستان میں نیا سیفٹی فلو متعارف کروا دیا سفر مزید محفوظ

عالمی ٹیکنالوجی ادارے یانگو گروپ کی ذیلی سروس یانگو رائیڈ نے پاکستان میں اپنی ایپ میں نیا سیفٹی فلو متعارف کروا دیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت مسافروں کے لیے ذاتی نوعیت کی حفاظتی چیک لسٹیں شامل کی گئی ہیں، جن کے ذریعے صارفین اپنی سواری کے دوران فعال حفاظتی اقدامات کو با آسانی دیکھ اور عمل کر سکیں گے۔ اسی کے ساتھ ایپ میں نیا سیفٹی سینٹر بھی شامل کیا گیا ہے جو سفر سے پہلے اور دوران اہم حفاظتی رہنمائی فراہم کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا حفاظتی نظام بتدریج ملک بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔نئے سیفٹی سینٹر میں مسافروں کے لیے ایک جامع چیک لسٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں سفر سے پہلے مکمل کیے جانے والے اہم اقدامات شامل ہیں جن میں آن بورڈنگ ہدایات کا مطالعہ، ذاتی معلومات کی تکمیل، بھروسہ مند رابطوں کا اندراج، سیلفی لینا اور ای میل اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے تاکہ سواری کا آغاز زیادہ محفوظ اور مطمئن انداز میں ہو سکے۔ یانگو کے مطابق ان اقدامات سے صارفین کا سفر مزید محفوظ، پراعتماد اور شفاف بن سکے گا۔