بھاری ٹیکسز معاشی تباہی کا باعث ہیں حکومت حقائق چھپا رہی ہے گوہر اعجاز

اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے چیئرمین گوہر اعجاز نے بھاری ٹیکسوں کو ملکی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح تضاد ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری برادری پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے، جو معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ان کے مطابق حکومت 2028 تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18 فیصد تک لے جانا چاہتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جان بوجھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 10 فیصد ظاہر کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور ایف بی آر جھوٹے دعوؤں کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔