گوجر خان کے نوید مرزا: جہاں ایمبولینس نہیں پہنچتی وہاں موٹر سائیکل ایمبولینس پہنچ جاتی ہے

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھنے والے نوید مرزا انسانی خدمت کی شاندار مثال بن گئے ہیں۔نوید مرزا نے اپنی موٹر سائیکل کو ایمبولینس میں تبدیل کر رکھا ہے، جس کے ذریعے وہ دور دراز علاقوں میں ضرورت مندوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں جہاں عام ایمبولینس نہیں پہنچ پاتی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوید مرزا نے بتایا کہ انہوں نے یہ خدمت 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ اُس وقت ان کے پاس ایک کیری ڈبہ تھا جو متاثرہ علاقوں میں نہیں جا سکتا تھا، اس لیے انہوں نے موٹر سائیکل کے ذریعے خدمت کا سلسلہ شروع کیا۔