بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن “فتنہ الہندوستان” گروہ کے خلاف کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری ہے اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو بھی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ اور بلیدہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔