سندھ میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں اب ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی سیپا نے اپنے بیان میں کہا کہ آلودگی پھیلانے والے صنعتی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی فضلہ، زہریلا دھواں اور خطرناک اخراجات شہریوں کی صحت اور ماحول دونوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ کے تمام صنعتی زونز میں مؤثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات اور ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو نے حیدرآباد کے مختلف صنعتی علاقوں کا دورہ بھی کیا، جہاں ماحولیاتی صورتحال اور کارخانوں میں فضلے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ماحولیاتی معیار پر کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے اور قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے-