ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے پُرعزم کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے پُرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید انداز میں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران پاک افغان کشیدگی، ملکی سلامتی کی صورتحال اور معرکۂ حق سمیت اہم قومی معاملات پر گفتگو کی۔نشست میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنۂ الخوارج کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب پوری قوت اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔