لاہور (29 اکتوبر 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کا باعث بنے گا۔امریکی قونصل جنرل سٹیٹس سینڈرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ملاقات میں امریکا کے نئے پولیٹیکل اور اکنامک آفیسر کا بھی تعارف کروایا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں حالیہ گرمجوشی خوش آئند ہے، دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، اور اس سے صوبائی سطح پر معاشی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔